جمعہ 8 مئی 2026 - 02:52
حدیث روز | لوگوں کی ضروریات پورا کرنے کی فضیلت

حوزه / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں لوگوں کے ساتھ مہربانی سے پیش آنے اور ان کی حوائج و ضروریات پوری کرنے کی فضیلت کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "الکافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسبِ ذیل ہے:

قال الامام الصادق علیه‌ السلام:

قال الله عزّوجل: ألخَلقُ عِیالی فَأَحبُّهُمْ إلی أَلْطَفُهمْ بِهِمْ وَ أَسعاهُمْ فی حَوائِجِهِمْ

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

خدائے عزو جل فرماتا ہے: لوگ میرے خاندان کے افراد (کی طرح) ہیں، پس ان میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب وہ ہو گا جو لوگوں کے ساتھ زیادہ مہربانی سے پیش آئے اور ان کی حوائج و ضروریات پوری کرنے میں زیادہ کوشاں ہو۔

الکافی، ج 2، ص 199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha